بیانوے سال بعد عام بجٹ کے ساتھ پیش ہوئے ریلوے بجٹ میں مسافروں کے لئے کئی
سہولتوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ اب آئی آر سی ٹی سی سے ٹکٹ بک کرنے پر
کوئی سروس چارج نہیں لگے گا۔ بجٹ تقریر میں وزیر خزانہ نے زور دے کر کہا کہ
ریلوے مسافروں کی حفاظت پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ ریل سیفٹی کے لئے ایک
لاکھ کروڑ کا فنڈ مختص کیا گیا ہے۔ ریل بجٹ کی اہم باتیں۔
آئی آر سی ٹی سی سے ٹکٹ بک کرانے پر سروس چارج نہیں لگے گا۔
دو ہزار انیس تک تمام
ٹرینوں میں بائیو ٹوائلٹ لگائے جائیں گے۔
دو ہزار بیس تک بغیر چوکیدار والے ریلوے کراسنگ کو ختم کیا جائے گا
ریل سیفٹی کے لئے ایک لاکھ کروڑ کا فنڈ مختص کیا گیا ہے
ملک کے 7 ہزار ریلوے اسٹیشن شمسی توانائی سے جڑیں گے۔
پانچ سو کلومیٹر نئی ریل لائن بچھائی جائے گی
پانچ سو اسٹیشنوں پر خودکار سیڑھیاں (اسکیلیٹر) لگائی جائیں گی
نئی میٹرو ریل پالیسی لائی جائے گی، جس سے ملازمتوں کی بہار آئے گی۔
ٹرینوں میں دوست کوچ سروس شروع کی جائے گی